Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں جلسہ میلادالنبی ؐ کا اہتمام

شاد نگر میں جلسہ میلادالنبی ؐ کا اہتمام

شادنگر۔ /7فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوانان نہرو نگر کالونی شاد نگر فرخنگر کی جانب سے 9فبروری بروز پیر مسجد حبیبیہ ، نہرو نگر کالونی شاد نگر میں بعد نماز عشاء 25واں سالانہ جلسہ جشن میلادالنبیؐ و فیضان غوث اعظم ؒ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ متولی مسجد ہذا حبیب خان جلسہ کی سرپرستی کریں گے۔ مولانا سید علی قادری صدر مدرسہ دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ جلسہ کی صدارت کریں گے اور مخاطب کریں گے۔ جلسہ کی نگرانی حافظ سید منور علی امام و خطیب مسجد حبیبیہ کریں گے۔ ڈاکٹر صوفی عبدالقادر پاشاہ قادری چشتی شاذلی ( ادونی ) مولانا محمد ریاض قادری کامل الفقہ جامعہ نظامیہ، حافظ محمد افتخار قادری امام و خطیب جامع مسجد لالہ گوڑہ سکندرآبادمہمان مقرر ہوں گے۔ جلسہ کا آغاز سید اظہر الدین کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ قاری محمد احسن علی احتشام ، قاری سید احمد علی عامر کے علاوہ مقامی نعت خواں حضرات بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ قاری سید امتیاز علی ارشد سلام بحضور خیرالانام ؐ پیش کریں گے۔ 8فبروری بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد حبیبیہ شاد نگر میں سالانہ گیارہویں شریف کی فاتحہ خوانی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعد فاتحہ خوانی تناول طعام کا اہتمام کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT