Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں سارقین کی 4 رکنی ٹولی گرفتار

شاد نگر میں سارقین کی 4 رکنی ٹولی گرفتار

شاد نگر۔ 17 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لاری کے استعمال میں لانے والی اشیاء کا سرقہ کرنے والی 4 رکنی ٹولی کو کتور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں کتور پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے شاد نگر اے سی پی سرینواس نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شدہ 4 رکنی ٹولی رات کے اوقات میں ٹھہری ہوئی لاریوں کو نشانہ بناتے ہوئے لاری کے استعمال کی اشیاء کا سرقہ کرتے ہیں۔ اس طرح کا ایک واقعہ کتور منڈل کے وجئے لکشمی انڈسٹری ایریا میں ٹھہری ہوئی لاری کو گزشتہ ہفتہ سارقوں نے نشانہ بناتے ہوئے لاری کا جاگ، ایک عدد سیل فون اور لاری میں موجود 9,000 روپئے نقد کا سرقہ کیا۔ اس ضمن میں کتور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ کتور پولیس نے مذکورہ شکایت پر تحقیقات کرتے ہوئے سرقہ کی واردات میں ملوث سندیپ، پریتم عرف چنٹو، محمد سلام ، وی سدانند ریڈی کو تماپور چوراہا کے قریب گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران مذکورہ ملزمین نے اپنے جرم کا اقبال کیا۔ اے سی پی شاد نگر سرینواس نے کہا کہ مذکورہ کیس میں سرکل انسپکٹر مدھوسدن، ایس آئی کتور سری سیلم، آئی ڈی پولیس ٹیم شیخ عبداللہ پرساد، رویندر کی بھرپور ستائش کی۔ ملزمین کے پاس سے ضبط شدہ اشیاء، ایک عدد سیل فون، لاری جاگ اور 5,000 روپئے نقد اور گرفتار شدہ ملزمین کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT