Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں سڑکوں کی تعمیر اور گیس سلینڈرس کی تقسیم

شاد نگر میں سڑکوں کی تعمیر اور گیس سلینڈرس کی تقسیم

شاد نگر۔/5مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے شاد نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شاد نگر اسمبلی حلقہ میں واقع فرخنگر تا مدلہ گوڑ بی ٹی روڈ۔ ایپا دیول تا انتی ریڈی گوڑہ روڈ جملہ 13.5کیلو میٹر روڈ کیلئے قریباً دیڑھ کروڑ روپئے منظور کرنے کیلئے ریاستی وزیر پنچایت راج نے مذکورہ روڈس کی تع

شاد نگر۔/5مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے شاد نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شاد نگر اسمبلی حلقہ میں واقع فرخنگر تا مدلہ گوڑ بی ٹی روڈ۔ ایپا دیول تا انتی ریڈی گوڑہ روڈ جملہ 13.5کیلو میٹر روڈ کیلئے قریباً دیڑھ کروڑ روپئے منظور کرنے کیلئے ریاستی وزیر پنچایت راج نے مذکورہ روڈس کی تعمیر کیلئے منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے ریاستی وزیر سیول سپلائیز مسٹر سریدھر بابو سے شاد نگر حلقہ کیلئے دیپم پدکم کے تحت گیس کنکشن کی منظوری کی نمائندگی پر500 گیس دیپم پدکم کو منظوری دے دی۔

روڈس کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری اور دیپم پدکم گیس کنکشن کی منظوری پر دونوں ریاستی وزراء سے ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے اظہار تشکر کیا۔ شاد نگر کی عوام کیلئے لائے جانے والے میٹرو واٹر کو صرف اور صرف دس دن کے اندر ٹرال واٹر ابتدائی پانی جاری کروانے کیلئے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں سے فون پر میڈیا سے گفتگو کی جس پر میٹرو واٹر کے اعلیٰ عہدیداروں نے جلد از جلد میٹرو واٹر فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدرنشین یو پی اے شریمتی سونیا گاندھی اور وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور گروپ آف منسٹرس سے اظہار تشکر کیا۔ ٹی آر ایس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قبل از وقت اس بات کو واضح کیا تھا کہ ٹی آر ایس پارٹی کانگریس پارٹی میں ضم نہیں ہوگی۔ آخر کار ٹی آر ایس پارٹی نے اپنے موقف کو ظاہر کردیا۔ میڈیا کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے کہاکہ وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔ یہ تو آنے والے عام انتخابات میں آپ لوگ واقف ہوجائیں گے کہ میں کہاں سے مقابلہ کروں گا۔ سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور دنیش ریڈی پر سخت تنقیدیں کی۔

مذکورہ دونوں اہم قائدین کے خلاف انکوائری کرنے کیلئے سی بی آئی اور ویجلنس سے نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاد نگر میں مسلم اقلیتوں کیلئے شادی خانہ منظور کروایا تھا۔انہوں نے مسلم شادی خانہ کی ابھی تک عدم تعمیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ مسلم شادی خانہ کیلئے جگہ اور رقم بھی منظور کی گئی تھی جس کو ابھی تک پورا نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ بحیثیت رکن اسمبلی شاد نگر اسمبلی حلقہ کو ترقی دیتے ہوئے اسے ترقی کی سمت رواں دواں کیا۔ اس موقع پر سابق مارکٹ کمیی چیرمین شاد نگر ایلاریڈی، سینئر کانگریس قائد رنگیا گوڑ، مسعود علی خان کے علاوہ مقامی کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT