Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں سڑک حادثہ ، جی ایم آر ٹول پلازہ کا ملازم ہلاک

شاد نگر میں سڑک حادثہ ، جی ایم آر ٹول پلازہ کا ملازم ہلاک

شاد نگر۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر کے قریب واقع جی ایم آر کے ٹول پلازہ میں کام کرنے والے ایک ملازم کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چندولال نائک عمر 28سال جی ایم آر گروپ کے ٹول پلازہ میں الکٹریشن کا کام کیا کرتا تھا ڈیوٹی کی انجام دہی کے موقع پر کتور پولیس حدود بائی پاس روڈ پر ایک ڈی سی ایم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کی وجہ سے چندو لال نائک موقع واردات پر ہلاک ہوگیا۔ اطلاع پاکر چندولال کے افرادخاندان نے نعش کو لے کر جی ایم آر ٹول پلازہ واقع رائیکل پہنچ کر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے 10لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی دھرنا کو ختم کرنے کیلئے جی ایم آر گروپ کے عہدیداروں نے مداخلت کرتے ہوئے افراد خاندان کو تیقن دیا کہ مہلوک چندو لال نائک کے ورثاء کو 6لاکھ 50ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ کتور پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT