Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں سڑک حادثہ تلگو دیشم قائد کرشنا یادو ہلاک

شاد نگر میں سڑک حادثہ تلگو دیشم قائد کرشنا یادو ہلاک

شاد نگر۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدیم قومی شاہراہ نمبر 7 موضع سولی پور کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ میں کار میں سوار 3 افراد کے منجملہ ایک شخص موقع واردات پر ہی ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تلگو دیشم پارٹی قائد و سنگل ونڈو چیرمین شاد نگر کرشنا یادو عمر 48 سال اور ان کے دو ساتھی برہمم اور سائیلو تینوں مل کر کار میں سوار ہوکر شاد نگر سے جڑچرلہ کی سمت جارہے تھے کہ تیز رفتار کار کنٹرول سے باہر ہوگئی اور سڑک کے عقبی حصہ میں واقع درخت سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے سنگل ونڈو چیرمین شاد نگر کرشنا یادو موقع واردات پر ہلاک ہوگئے اور کار میں سوار برہمم اور سائیلو حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع پاکر شاد نگر پولیس موقع واردات پر پہنچ کر مہلوک اور شدید زخمی کو 108 کے ذریعہ شادنگر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثا کے حوالے کردی گئی اور شدید زخمیوں کو شاد نگر ہاسپٹل میں ابتدائی علاج کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT