Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں کانگریس کا زبردست احتجاج

شاد نگر میں کانگریس کا زبردست احتجاج

ٹی آر ایس کے خلاف نعرے، سی پرتاب ریڈی اور دیگر گرفتار
شاد نگر /6 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کے ضلع پریشد جنرل باڈی اجلاس میں 4 ستمبر کو کانگریس ایم ایل اے رام موہن ریڈی اور ٹی آر ایس ایم ایل اے بالراج کے درمیان ہوئے لفظی جھڑپ، بحث و تکرار اور ہاتھا پائی کے خلاف ضلع کانگریس نے کل ضلع محبوب نگر بند کے اعلان کے پیش نظر مستقر شاد نگر میں سابق ایم ایل اے شاد نگر چولا پلی پرتاپ ریڈی کی قیادت میں سیکڑوں کانگریس قائدین نے آر ٹی سی بس ڈپو گیٹ کے روبرو زبردست احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت، چیف منسٹر کے سی آر اور ٹی آر ایس ایم ایل اے بالراج کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے بالراج کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ احتجاجی قائدین نے پارٹی پرچم تھامے ہوئے شاد نگر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے دوکانات بند کروا رہے تھے کہ پولیس حرکت میں آتے ہوئے سابق رکن اسمبلی شاد نگر چولا پلی پرتاپ ریڈی اور دیگر احتجاجیوں کو حراست میں لے کر شاد نگر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور بعد ازاں سرکل انسپکٹر شاد نگر ٹاؤن شنکریا نے گرفتار قائدین کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔ اس موقع پر فرخ نگر منڈل کانگریس کے صدر وینکٹیش، بلدیہ چیرمین اگنور وشوم، محمد علی خاں بابر، ڈی سرینواس یادو، وی کشور، سنیل گوڑ، سری دھر، عدنان کے علاوہ بلدیہ کے کونسلرس اور دیگر مقامی کانگریس قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بند کے اعلان کے پیش نظر سرکاری و خانگی اسکولس و کالجس اور تجارتی مراکز جزوی طورپر بند رہے۔

TOPPOPULARRECENT