Monday , August 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر کورٹ میں میگا لوک عدالت کا انعقاد

شاد نگر کورٹ میں میگا لوک عدالت کا انعقاد

شاد نگر ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شاد نگر کورٹ بلڈنگ کے تینوں کورٹس میں نیشنل میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ شاد نگر سینئیر سیول جج شریمتی پرتبھا دیوی سب کورٹ میں دو سیول کیسوں کی یکسوئی عمل میں آئی ۔ پرنسپل جونیر سیول جج شریمتی سنیتا رویندر ریڈی کے کورٹ میں قریب 50 کیسوں کی یکسوئی عمل میں لائی گئی اور ایڈیشنل جونیر سیول جج شاد نگر شری شیام پرساد کے کورٹ میں 145 کیسوں کی یکسوئی عمل میں لائی ۔ سینئیر سیول جج شاد نگر شریمتی پرتبھا دیوی نے کہا کہ آپسی رضا مندی کے ذریعہ عدالت میں حاضر ہونے والے دونوں فریقین کے کیسوں کی یکسوئی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ نیشنل میگا لوک عدالت کے ذریعہ دونوں فریقین اپنے دیرینہ حل طلب عدالتی مسائل کی یکسوئی عمل میں لانے کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا ۔ میگا لوک عدالت کے لیے حاضر ہونے والے افراد کے لیے بی کے چیمبرس شاد نگر جناب ایم اے کریم اور بس اپا ایڈوکیٹس کی جانب سے دوپہر کے کھانے کا نظم کیا گیا ۔ اس موقع پر اے سی پی شاد نگر سریندر ، سرکل انسپکٹر شاد نگر ٹاون رمیش بابو ، رورل سرکل انسپکٹر مدھوسدن کے علاوہ چھ پولیس اسٹیشنوں کے ایس آئیز ، صدر بار اسوسی ایشن شاد نگر جگن موہن ریڈی ، موہن راؤ سینئیر ایڈوکیٹ ، وینوگوپال ، مہیندر ریڈی ، محترمہ صبیحہ سلطانہ ایڈوکیٹ ، شنکر کے علاوہ کورٹ کے ملازمین موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT