شاد نگر کے قریب خوفناک سڑک حادثہ۔ ماں ، بیٹا ہلاک

شاد نگر۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی شاہراہ نمبر 44 کتور پولیس اسٹیشن حدود کتور وائی چوراہا کے پاس پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹا موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے ناگرکرنول کی سمت کار میں سوار ہوکر جانے والے ایک ہی فیملی کے افراد شاد نگر کے قریب کتور پولیس اسٹیشن حدود و قومی شاہراہ نمبر44 وائی چوراہا کے پاس تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے فوری بعد کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار مخالف سمت جاگری ۔ مخالفت سمت سے آنے والی گاڑی نے کار کو ٹکر دے دی جس کی وجہ سے کار میں سوار ماں شریمتی سواتی عمر 28 سال اور کمسن پروتک ریڈی عمر 7 سال موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اور کار میں سوار جے شری عمر 60 سال، سوریہ ومشی عمر ایک سال کمسن شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں مہلوکین کو شاد نگر سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ شدید زخمی جے شری اور کمسن سوریہ ومشی کو شاد نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ اطلاع پاکر کتور پولیس موقع واردات پر پہنچ کر تفصیلی معائنہ کیا اور کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT