Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / شاذیہ علمی بی جے پی میں شامل، دہلی الیکشن لڑنے کی خواہش نہیں

شاذیہ علمی بی جے پی میں شامل، دہلی الیکشن لڑنے کی خواہش نہیں

نئی دہلی ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابقہ عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی آج بی جے پی میں شامل ہوگئیں، لیکن کہا کہ وہ آنے والے دہلی اسمبلی انتخابات لڑنے کی خواہشمند نہیں ہیں۔ ’’گزشتہ اسمبلی انتخابات اور پھر عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد میں یہ الیکشن لڑنا نہیں چاہتی ہوں۔ تاہم میں پارٹی کی ہدایات کی تعمیل کروں گی، لیکن میں چاہ

نئی دہلی ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابقہ عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی آج بی جے پی میں شامل ہوگئیں، لیکن کہا کہ وہ آنے والے دہلی اسمبلی انتخابات لڑنے کی خواہشمند نہیں ہیں۔ ’’گزشتہ اسمبلی انتخابات اور پھر عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد میں یہ الیکشن لڑنا نہیں چاہتی ہوں۔ تاہم میں پارٹی کی ہدایات کی تعمیل کروں گی، لیکن میں چاہوں گی کہ میری پارٹی میری خواہش کا احترام کرے،‘‘ یہ بات شاذیہ نے کہی، جو طویل عرصہ عام پارٹی سربراہ اروند کجریوال کی معاون رہیں۔ قبل ازیں دن میں شاذیہ نے صدر بی جے پی امیت شاہ اور اس کے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) رام لال اور صدر دہلی بی جے پی ستیش اُپادھیائے و دیگر سے ملاقات کی۔ ملک میں جاری نئے ’’سیاسی رجحان‘‘ کی ستائش کرتے ہوئے شاذیہ نے کہا کہ یہ وقت اپنی علحدہ شناخت والی سیاست سے کہیں آگے جانے کا ہے۔ ’’بلاشبہ اس ملک میں نیا سیاسی عمل جاری ہے، قبل ازیں سیاست سب کچھ بس شناخت سے متعلق تھی۔ اب نئی سماجی شناخت پیدا کرنے کا وقت ہے۔ بی جے پی کا نیا بلوپرنٹ تبدیلی اور ترقی کیلئے ہے۔ میں وزیراعظم نریندر مودی سے متاثر ہوئی ہوں، اسی لئے میں بی جے پی میں شامل ہورہی ہوں۔‘‘ دریں اثناء بعض گروپوں کی جانب سے حال میں کی گئی مبینہ جبری مذہبی تبدیلیوں کے مسئلے پر شاذیہ نے کہا کہ وہ ’’جبری‘‘ تبدیلی ٔ مذہب کی تائید نہیں کرتی ہیں اور یہ کہ بی جے پی کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ شاذیہ کی بی جے پی میں شمولیت ایک روز بعد ہوئی ہے جبکہ ٹیم انا ّ کی سابقہ رکن اور سابقہ آپی پی ایس آفیسر کرن بیدی اس زعفرانی جماعت کی صفوں میں داخل ہوئیں اور بی جے پی نے کہا کہ وہ 7 فبروری کے اسمبلی چناؤ لڑیں گی۔

TOPPOPULARRECENT