Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / شاذیہ علمی غازی آباد سے عام آدمی پارٹی امیدوار

شاذیہ علمی غازی آباد سے عام آدمی پارٹی امیدوار

نئی دہلی ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی نے 55 لوک سبھا نشستوں کے لیے آج چھٹی فہرست جاری کی پارٹی سینئیر لیڈر شاذیہ علمی اترپردیش میں غازی آباد سے مقابلہ کریں گی ۔ پارٹی نے اب تک جملہ 242 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ قبائلی سماجی کارکن 36 سالہ سونی سوری کو حلقہ بستر سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ سونی اور ان کے بھتیجہ کڈوپی کو چھتیس گڑھ

نئی دہلی ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی نے 55 لوک سبھا نشستوں کے لیے آج چھٹی فہرست جاری کی پارٹی سینئیر لیڈر شاذیہ علمی اترپردیش میں غازی آباد سے مقابلہ کریں گی ۔ پارٹی نے اب تک جملہ 242 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ قبائلی سماجی کارکن 36 سالہ سونی سوری کو حلقہ بستر سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ سونی اور ان کے بھتیجہ کڈوپی کو چھتیس گڑھ میں بحیثیت ماویسٹ مبینہ طور پر جبری رقمی وصولی کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ انہیں ضمانت منظور کی ۔ شاذیہ علمی کو سونیا گاندھی کے خلاف نامزد کرنے کا منصوبہ تھا لیکن شاذیہ علمی نے انکار کردیا ۔

بائیں بازو پارٹیاں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کوشاں
کولکتہ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انحراف پسندیوں، باغیانہ سرگرمیوں اور تنظیمی بحران سے دوچار بائیں بازو محاذ نے توقع ظاہر کی ہے کہ مغربی بنگال میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کا مقابلہ متحدہ طور پر کیا جائے گا اور بائیں بازو اتحاد اپنی افادیت کو ثابت کر دکھائے گا۔ تاہم کانگریس، بی جے پی اور حکمراں ترنمول کانگریس میں مخالف بائیں بازو محاذ ووٹوں کی تقسیم سے اِنھیں فائدہ حاصل ہوگا۔ فارورڈ بلاک جنرل سکریٹری دبابرتا بسواس نے کہاکہ مغربی بنگال لوک سبھا انتخابات میں ہمارا مقابلہ اِس بات کو ثابت کردے گا کہ بائیں بازو محاذ کتنی اہمیت رکھتا ہے۔ بسواس کا احساس ہے کہ ٹی ایم سی، کانگریس اور بی جے پی کے اندر انتشاری کیفیت کا فائدہ بائیں بازو کو حاصل ہوگا۔ اِن پارٹیوں نے کوئی اتحاد کئے بغیر تنہا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT