Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپواکی ومبلڈن میں شرکت کارکردگی سے مشروط

شاراپواکی ومبلڈن میں شرکت کارکردگی سے مشروط

لندن ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام )روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا کی ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کارکردگی سے مشروط کر دی گئی۔ ومبلڈن چیئرمین فلپ بروک اور چیف ایگزیکٹو رچرڈ لوئس نے کہا کہ پابندی  کے بعد شاراپووا کی حالیہ کارکردگی اور ماضی کے ومبلڈن ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر ٹینس اسٹار کو میگا ایونٹ میں راست داخلہ دیا جائے گی۔ میڈرڈ اور روم اوپن ٹورنمنٹ میں بہتر کارکردگی کے بعد ان کے راست داخلہ  کے امکانات بڑھ جائینگے جس کا فیصلہ جون میں ہونیوالے اجلاس میں کیا جائیگا۔ ہو سکتا ہے انہیں روہمپٹن کوالیفائنگ ٹورنمنٹ بھی کھیلنا پڑے۔علاوہ ازیں شاراپوا رواں ماہ فرنچ اوپن میں شرکت کی خوش خبری کی منتظر ہیںکیونکہ فرنچ ٹینس فیڈریشن اپنا فیصلہ 16 مئی کو سنائے گی لیکن عالمی نمبر ایک برطانوی اسٹار اینڈی مرے کا خیال ہے کہ روسی چیمپین کو جولائی میں ومبلڈن کا بھی حصہ ہونا چاہئے۔ ڈوپنگ پابندی کے بعد شاراپوا  نے اسٹٹ گارٹ اوپن میں سیمی فائنل کھیلا لیکن فرنچ اوپن تک رسائی کیلئے مناسب نشانات کے حصول میں نا کام رہیں۔ اینڈی مرے نے مزید کہا کہ پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چیمپئن کوراست شرکت کی اجازت دے کر ومبلڈن کے کوالیفائنگ مرحلے میں شامل کیا جائے۔ واضح رہے ومبلڈن اوپن کی فائنلسٹ یوجینی بوچارڈ نے شاراپواکی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود بین الاقوامی ٹینس میں واپسی کی مذمت کرتے ہوئے ان  پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔کینیڈا کی ٹینس اسٹار پوچارڈ نے کہا میرے خیال میں کسی بھی کھیل میں چیٹر (دھوکہ باز) کو دوبارہ اس کھیل میں واپسی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ بوچارڈ نے کہا ڈبلیو ٹی اے نے روسی کھلاڑی کو ٹینس میں واپسی کی اجازت دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو غلط پیغام دیا ہے کہ  آپ دھوکہ دیں ہم آپ کا استقبال کرینگے۔

ہندوستانی ٹیم کا فوراً انتخاب کریں : سی او اے
نئی دہلی 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انتظامیہ کمیٹی (سی او اے) نے آج بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چمپئنس ٹروفی کے لئے فوراً ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرے۔ کمیٹی نے پہلے ہی چند مکتوبات ارسال کئے ہیں اور آج سکریٹری امیتابھ چودھری کو تحریر کردہ 7 نکاتی مکتوب میں سخت الفاظ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی کے میگا ایونٹ کے لئے فوراً دفاعی چمپئن ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا جائے۔ واضح رہے چمپئنس ٹروفی کے لئے ٹیم کے اعلان کی قطعی تاریخ 25 اپریل 2017 ء تھی لیکن آئی سی سی سے تنازعہ کے باعث بی سی سی آئی نے تاحال ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT