Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا اور کیویٹوا کو شکست، سرینا کی پیشقدمی

شاراپوا اور کیویٹوا کو شکست، سرینا کی پیشقدمی

مونٹریال۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن چمپیئن پیٹرا کیویٹوا اور فرنچ اوپن چمپیئن ماریا شاراپوا کو یو ایس اوپن کے ضمن میں کھیلے جانے والے وارم اپ ٹورنمنٹ مونٹریال ٹینس ٹورنمنٹ کے تیسرے گراونڈ میں حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار سریناولیمس نے خود کو حیران کن نتائج کے دن محفوظ رکھا۔ روسی ٹینس اسٹار ایکتری

مونٹریال۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن چمپیئن پیٹرا کیویٹوا اور فرنچ اوپن چمپیئن ماریا شاراپوا کو یو ایس اوپن کے ضمن میں کھیلے جانے والے وارم اپ ٹورنمنٹ مونٹریال ٹینس ٹورنمنٹ کے تیسرے گراونڈ میں حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار سریناولیمس نے خود کو حیران کن نتائج کے دن محفوظ رکھا۔ روسی ٹینس اسٹار ایکترینا ماکارووا نے بائیں ہاتھ کی ٹینس اسٹار کیویٹوا کو 6-4 ، 1-6 ، 6-2 سے شکست دی جبکہ اسپینی ٹینس اسٹار کارلا سوریس نووارو نے شاراپوا کو 6-2، 4-6، 6-2 سے شکست دی۔ یونی پریکس اسٹیم میں منعقدہ یہ مقابلے بارش کی وجہ سے متاثر رہے۔

سرفہرست کھلاڑیوں کو جہاں ناکامی برداشت کرنی پڑی وہیں سریناولیمس نے لوسی سفارووا کو راست سیٹوں میں 7-5 ، 6-4 سے شکست دی لیکن انہیں اس مقابلہ میں کامیابی کیلئے ابتدائی لمحات میں سخت محنت کرنی پڑی۔ کارلا جوکہ رواں ٹورنمنٹ میں 14 ویں مقام اور 16 ویں مقام پر فائز ہیں انہیں مقابلہ کی تکمیل کیلئے بارش سے دو مرتبہ ہونے والے وقفہ کے ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے شاراپوا کو شکست دیتے ہوئے یو ایس اوپن کی بہتر تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک شاراپوا جوکہ یہاں گذشتہ 12 مقابلوں میں 11 فتوحات حاصل کی ہیں، لیکن انہیں گذشتہ 3 سیٹوں پر مشتمل دو مقابلوں میں شکست برداشت کرنی پڑی جوکہ متواتر 11 فتوحات کے بعد ہونے والی ناکامی ہیں۔ دوسرے سٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے شارپوا نے مقابلہ میں واپسی کی پیشکش کی۔

TOPPOPULARRECENT