Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کا کرئیر ختم ہوگیا؟

شاراپوا کا کرئیر ختم ہوگیا؟

ماسکو ۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر شامل تارپی شیو نے کہا ہے کہ مثبت ڈوپ ٹسٹ کے سبب معطلی کا سامنا کرنے والی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا شاید اب دوبارہ کبھی اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گی۔ شامل تارپی شیو نے کہا کہ شیراپووا کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ جنوری میں آسٹریلین اوپن میں مثبت ڈوپ ٹسٹ کے سبب ماریا شاراپوا پر ممکنہ طور پر چار سے پانچ سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ دنیا کی مشہور اور امیر ترین خاتون اسپورٹس اسٹار ماریا نے ممنوعہ دوا کے استعمال کے باعث آسٹریلین اوپن کے دوران ’ڈرگ ٹسٹ‘ میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ ماریا شاراپوا کا ممنوعہ دوا ’میلڈونیم‘ کا ٹسٹ مثبت آیا ہے  جسے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے اس سال کے آغاز سے ’میلڈونیم‘ کو ممنوعہ ادوایات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چیمپیئن ماریا شاراپوا نے اس ممنوعہ دوا کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پچھلے 10 سال سے میلڈونیم کا استعمال کرتی رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT