Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

شاراپوا کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

دوحہ ۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پوا قطر ٹینس ٹورنمنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی ہیں، انہیں رومانیا کی مونیکا نے شکست دی۔ قطر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے افتتاحی مرحلے میں شارا پوا اور رومانیہ کی مونیکا میں مقابلہ تھا۔روسی اسٹار نے پہلے سٹ میں زبردست کھیل دکھاتے ہوئے 6-4 کی کامیابی حاصل کی لیکن مونیکا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے واپسی کی اور دوسرا سٹ 6-4 سے جیت لیا۔ تیسرے سٹ میں بھی انہوں نے روس کی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور 6-3 سے فتح سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔ واضح رہے کہ شاراپوا ڈوپنگ پابندی کے بعد واپسی تو کرچکی ہیں لیکن اپنا وہ فام حاصل کرنے میں وہ ہنوز ناکام ہیں جس کے لئے روسی کھلاڑی جانی جاتی ہیں۔سیزن 2018 کے افتتاحی گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں بھی شاراپوا کے مظاہرے ان کے معیار کے مطابق نہیں تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT