Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

شاراپوا کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

 

ماسکو ۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) روس میں جاری کریملن کپ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں روسی گولڈن گرل ماریا شاراپوا کو سلواکیہ کی ماگڈا لینا رائبریکووا کے ہاتھوں 6-7، 4-6 سے شکست ہوگئی۔دیگر مقابلوں میں میزبان ملک کی داریا کاستاکینا نے اپنی ہم وطن انستاسیا پیولیچنکووا کو 7-6، 6-1،جرمنی کی جولیا جورجئیس نے روس کی پولینا مونووواکو 6-0، 6-3،رومانیہ کی ارینا کمیلیا بیگو نے روس کی الینا رائباکینا کو 6-1، 3-6، 6-3، روس کی نتالیہ وکھلینتسوا نے ایسٹونیا کی کائیا کینیپی کو 6-3، 6-2سے زیر کیا۔دوسری جانب مردوں کے سنگلز مقابلوں میں بوسنیا کے دامر زمہور نے اٹلی کے تھامس فیبیانو کو 6-3، 0-6، 6-2سے شکست دے دی۔ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں راجریو سلوا نے میزبان ملک کے ایوجینی ڈونسکی کو 6-3،7-5،جمہوریہ چیک کے لوکاس روسل نے روسی پلیئر کوستانتن کرواچک کو 4-6، 6-3، 7-6سے زیر کیا۔
نڈال سوئس انڈورسے دستبردار
میڈرڈ۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافل نڈال نے زخمی ہونے کے باعث سوئس انڈور ٹورنمنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ یو ایس اوپن چمپئن نڈال نے کہا کہ شنگھائی ماسٹرز میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے فائنل نہ جیت سکے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے لہٰذا سوئس انڈور ٹورنمنٹ میں شرکت ممکن نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT