Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاراپوا کو ہالیب کے خلاف شکست

شاراپوا کو ہالیب کے خلاف شکست

بیجنگ ۔5 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) چین میں جاری بیجنگ اوپن میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں نک کیریاس نے جرمنی کے میشا زیوریو کو 3۔6، 6۔2، 6۔2سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دیگر مقابلوں میں بیلجئیم کے اسٹیو ڈارسز نے سربیا کے ڈوسان لوکووچ کو 6۔3، 6۔4،اسپین کے روبرٹو بتستا نے برطانیہ کے الجاز بیڈن کو 6۔0، 4۔0سے ہرایا۔جبکہ بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے یان ڈیل پورٹو کو 7۔6، 7۔5سے شکست دی۔ دوسری جانب خواتین کے سنگلز مقابلوں میں روسی اسٹار ماریا شاراپووا کو رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کے خلاف 6۔2، 6۔2سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔فرانس کی کیرولین گارشیا کا سفر جاری ہے ،گارسیا نے بیلجئیم کی الیسے مارٹنز کو 7۔6، 6۔4سے زیر کیا۔لٹویا کی یلینا اوستاپینکو نے آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسرکو 6-3، 7-5،چین کی شوئی پینگ نے رومانیہ کی پلیئر مونیکا نکولیسکو کو 6۔3،6۔2جبکہ یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو 6۔4، 6۔2سے زیر کیا۔

TOPPOPULARRECENT