Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / شارا پوا کی پیش قدمی، وینس کو پہلے راؤنڈ میں شکست

شارا پوا کی پیش قدمی، وینس کو پہلے راؤنڈ میں شکست

سنسناتی اوپن 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے آغاز سے قبل یہاں کھیلے جانے والے سنسناتی ماسٹرس میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پوا کو امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیس کو شکست دینے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی تاہم شاراپوا نے یہ مقابلہ 6-1، 3-6 ، 6-3 سے اپنے نام کرلیا۔ وینس ولیمس کو روسی سفارووا نے 6-7(2-7) ، 6-3، 6-4 سے شکست دی

سنسناتی اوپن 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے آغاز سے قبل یہاں کھیلے جانے والے سنسناتی ماسٹرس میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پوا کو امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیس کو شکست دینے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی تاہم شاراپوا نے یہ مقابلہ 6-1، 3-6 ، 6-3 سے اپنے نام کرلیا۔ وینس ولیمس کو روسی سفارووا نے 6-7(2-7) ، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔وینس ولیمس گزشتہ ہفتہ اپنے مونٹیریال میں کئے گئے شاندار مظاہرے کے سلسلہ کو برقرار رکھنے میں ناکام رہیں کیونکہ گزشتہ ٹورنمنٹ میں اُنھوں نے سیمی فائنل میں اپنی چھوٹی بہن سرینا ولیمس کو شکست دینے کے علاوہ فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم انھیں خطابی مقابلہ میں پولینڈ کی اگنیززکا راڈوانسکا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ مقابلہ کے دوران 7 مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن وینس کو 4 بریک پوائنٹس حاصل ہوئے تھے تاہم وہ کسی بھی موقع پر حریف کھلاڑی کی سرویس توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT