شارجہ میں ہندوستانی کی نعش دستیاب

دبئی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ کے ایک ویرہاؤس میں ایک 21 سالہ ہندوستانی کی نعش لٹکتی ہوئی پائی گئی اور پولیس اس واقعہ کو خودکشی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔ متوفی شخص کی شناخت نہیں کی جاسکتی ہے جو اپنی گردن کے اطراف لپٹے ہوئے کپڑے سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔ شارجہ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقام واقعہ پر

دبئی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ کے ایک ویرہاؤس میں ایک 21 سالہ ہندوستانی کی نعش لٹکتی ہوئی پائی گئی اور پولیس اس واقعہ کو خودکشی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔ متوفی شخص کی شناخت نہیں کی جاسکتی ہے جو اپنی گردن کے اطراف لپٹے ہوئے کپڑے سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔ شارجہ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقام واقعہ پر پہنچ گئی۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاہیکہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT