Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / شارجہ کے ساحل پر ایک ہندوستانی فوت

شارجہ کے ساحل پر ایک ہندوستانی فوت

دبئی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ کے ساحلی علاقہ میں ایک 42 سالہ ہندوستانی کی نعش دستیاب ہوئی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ راہگیروں نے اتوار کو نعش دیکھنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا تھا جس کے بعد پولیس افسران، فارنسک ماہرین اور مقام واردات پر تفصیلات کا پتہ چلانے والے ماہرین کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر نعش نکال لی جو بعدازاں پوسٹ مارٹم کیلئے فارنسک لیباریٹری منتقل کردی گئی۔ پولیس نے کہا کہ موت کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا کیونکہ متوفی کے جسم پر تشدد کی کوئی علامات نہیں پائی گئی۔ فارنسک رپورٹ میں موت کا انکشاف ہوگا۔ اس شخص کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ اس کیس کو مزید تحقیقات کیلئے البحیرہ پولیس اسٹیشن سے رجوع کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT