Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / شارجہ کے گودام میں بھیانک آتشزدگی آسمان پر دھویں کے بادل

شارجہ کے گودام میں بھیانک آتشزدگی آسمان پر دھویں کے بادل

دبئی ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے ایک گودام میں مہیب آتشزدگی کے سبب آسمان پر سیاہ دھویں کے گھنے بادل دیکھے گئے۔ یہ آگ آج دوپہر بھڑک اٹھی جس کے بعد آتش فرو عملہ متحرک ہوگیا۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ تاہم حکام نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ہے اور اس واقعہ میں کسی کے فوت یا زخمی ہونے کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT