Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / شارجہ ۔ ہندوستان تجارتی تعلقات کے استحکام کی کوشش

شارجہ ۔ ہندوستان تجارتی تعلقات کے استحکام کی کوشش

دبئی 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )شارجہ اور ہندوستانی باہمی تجارتی تعلقات کے استحکام کی کوشش کررہے ہیں اور باہمی سرمایہ کاری مواقع کو متحرک کرنے کی کوشش کے علاوہ کلیدی فروغ کے شعبوں میں شراکت داری کیلئے بھی کوشش جاری ہے ۔ ہندوستان نے سلسلہ وار کئی تجاویز پیش کی ہیںجن کا مقصد پہلے ہی سے مستحکم تجارتی اور تہذیبی تعلقات میں مزید اضافہ کرن

دبئی 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )شارجہ اور ہندوستانی باہمی تجارتی تعلقات کے استحکام کی کوشش کررہے ہیں اور باہمی سرمایہ کاری مواقع کو متحرک کرنے کی کوشش کے علاوہ کلیدی فروغ کے شعبوں میں شراکت داری کیلئے بھی کوشش جاری ہے ۔ ہندوستان نے سلسلہ وار کئی تجاویز پیش کی ہیںجن کا مقصد پہلے ہی سے مستحکم تجارتی اور تہذیبی تعلقات میں مزید اضافہ کرنا ہے ۔سی ای او ایکسپو سنٹر شارجہ سیف محمد المدفا سے نائب قونصل جنرل ہندوستان پی کے اشوک اور قونصل جنرل دبئی انوراگ بھوشن نے ملاقات کی تھی۔ قبل ازیں شارجہ کے اماراتی اور ہندوستانی تجارتی طبقہ نے ہندوستانی سفارتخانے کے عہدیداروں سے جاریہ سال فبروری میں ملاقات کی تھی۔جس میں کہا گیا کہ شارجہ کے پاس ہندوستانی تجارت میں سرمایہ مشغول کرنے کی کئی تجاویز ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT