Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / شاردا اسکام میں ملوث ہونے کی تردید : مکل رائے

شاردا اسکام میں ملوث ہونے کی تردید : مکل رائے

کولکتہ ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شاردا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں سی بی آئی کی جانب سے طلبی کی قیاس آرائیوں کے دوران ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن مکل رائے نے آج کہا ہے کہ وہ تحقیقاتی ادارہ سے ربط قائم کر کے دریافت کریں گے کہ انہیں کب حاضر ہونا ہے۔ مسٹر مکل رائے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی میں تھے ا

کولکتہ ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شاردا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں سی بی آئی کی جانب سے طلبی کی قیاس آرائیوں کے دوران ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن مکل رائے نے آج کہا ہے کہ وہ تحقیقاتی ادارہ سے ربط قائم کر کے دریافت کریں گے کہ انہیں کب حاضر ہونا ہے۔ مسٹر مکل رائے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی میں تھے اور آج ہی کولکتہ واپس آئے ہیں اور سی بی آئی سے وہ خود رابطہ قائم کر کے حاضری کی تاریخ اور وقت طئے کریں گے ۔ سینئیر ٹی ایم سی لیڈر نے یہ ادعا کیا کہ میں زندگی بھر کسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا ۔ سی بی آئی نے پیر کے دن مکل رائے سے کہا تھا کہ شاردا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لیے حاضر رہیں ۔ جس پر پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا۔

اِسرو چیرمین کرن کمار نے جائزہ لیا
بنگلور۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز سائنس داں اے ایس کرن کمار نے آج انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) اور اسپیس کمیشن کے چیرمین کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ کمار نے احمدآباد میں اسرو کے اسپیس کے سنٹرس میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہے۔ انہیں اسرو کے چیرمین کی حیثیت سے پیر کو نامزد کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT