Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / شاردا اسکام کی تحقیقات میں نمایاں پیشرفت

شاردا اسکام کی تحقیقات میں نمایاں پیشرفت

کولکتہ۔/15جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج کہا ہے کہ شاردا چٹ فنڈ اسکام کے اصل ملزم کے خلاف الزامات وضع کرنے کیلئے جنرل سکریٹری ترنمول کانگریس مکل رائے سے پوچھ تاچھ ناگزیر ہے جبکہ اس ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ چونکہ تحقیقات میں نمایاں پیشرفت ہوگئی ہے اور چارج شیٹ داخل کرنے میں تاخیر نہیں کی جاسک

کولکتہ۔/15جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج کہا ہے کہ شاردا چٹ فنڈ اسکام کے اصل ملزم کے خلاف الزامات وضع کرنے کیلئے جنرل سکریٹری ترنمول کانگریس مکل رائے سے پوچھ تاچھ ناگزیر ہے جبکہ اس ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ چونکہ تحقیقات میں نمایاں پیشرفت ہوگئی ہے اور چارج شیٹ داخل کرنے میں تاخیر نہیں کی جاسکتی اور اصل ملزم کے خلاف جلد از جلد چارج شیٹ پیش کرنے کیلئے مکل رائے سے پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے جو کہ سابق وزیر ریلوے ہیں تحقیقاتی ادارہ کے روبرو جاریہ ہفتہ حاضر ہونے کیلئے پیر کے دن سمن جاری کیا گیا ہے لیکن انہوں نے حاضری کیلئے 15دن کی مہلت طلب کی ہے۔توقع ہے کہ شاردا چٹ فنڈ اسکام میں رقومات کے غبن سے متعلقہ مجرمانہ سازش میں ان کے رول پر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ مکل رائے سے مشاورت کے بعد انہیں 21جنوری کو سی بی آئی کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے اور انہیں مطلع کردیا گیا ہے کہ اس خصوص میں مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ مکل رائے سے پوچھ تاچھ ، ریاستی وزیر مدن مترا، ترنمول کانگریس ایم پی سرنجوانے پولیس اور دیگر کے خلاف الزامات وضع کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT