Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / شارلی ہیبدو پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کنندہ کمشنر پولیس کی خودکشی

شارلی ہیبدو پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کنندہ کمشنر پولیس کی خودکشی

پیرس 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کمشنر پولیس ہیلرک فیرودو جو فرانسیسی تنزیہ ہفتہ وار رسالہ شارلی ہیبدو کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کررہا تھا، اپنے دفتر میں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ مغربی وسطی فرانس کے علاقہ لیماؤسین کے انتظامی دارالحکومت لیموجس میں پیش آیا۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب مقامی ذریعہ ابلاغ فرانس 3 نے اط

پیرس 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کمشنر پولیس ہیلرک فیرودو جو فرانسیسی تنزیہ ہفتہ وار رسالہ شارلی ہیبدو کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کررہا تھا، اپنے دفتر میں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ مغربی وسطی فرانس کے علاقہ لیماؤسین کے انتظامی دارالحکومت لیموجس میں پیش آیا۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب مقامی ذریعہ ابلاغ فرانس 3 نے اطلاع دی کہ ہیلرک نے جمعرات کی شب خودکشی کرلی۔45 سالہ ہیلرک فیرودو مایوسی کا شکار تھا اور اس نے جلن کے احساس کی شکایت بھی کی تھی۔ خودکشی کرنے سے کچھ دیر پہلے اس نے شارلی ہیبدو حملہ کے ایک مہلوک کے خاندان سے ملاقات کی تھی اور رپورٹ تیار کرنے کے دوران اس نے خودکشی کرلی۔ فیرودو نے 1997 میں پولیس افسر کے عہدہ سے عدالتی پولیس ورسیلز کے علاقائی دفتر میں اُس نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا بعدازاں وہ اپنے آبائی قصبہ لیموجس واپس ہوگیا۔ 1912 سے وہ علاقائی پولیس سرویس کا ڈائرکٹر تھا۔ مقامی پولیس یونین کے نمائندے نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہم سب کو صدمہ پہنچا ہے کوئی بھی اس واقعہ کیلئے تیار نہیں تھا۔ 7 جنوری 2015 کو دو بندوق برداروں نے شارلی ہیبدو رسالے کے ادارتی دفتر میں داخل ہوکر جو کارٹونوں کے اجراء کیلئے معروف ہے جن میں اسلام کا مضحکہ اُڑایا جاتا ہے، فائرنگ کی ۔بعدازاں حملہ آوروں کی شناخت بھائیوں سعید اور شریف کواچی کی حیثیت سے کی گئی۔انہوں نے 12 افراد کو ہلاک اور 11 کو زخمی کردیا اس کے بعد مقام واردات سے فرار ہوگئے ۔ ملک گیر تلاش کے دو دن بعد مشتبہ افراد جمعہ کے دن فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں پیرس کے شمال مشرق میں 20 میل کے فاصلے پر ہلاک کردیئے گئے ۔ صرف ایک سال قبل لیموجس کے ایس آر پی جے سے اُس نے ایک نعش دریافت کی تھی افس نے کل اپنے مقام ملازمت پر سرویس ہتھیار سے خودکشی کرلی۔ آج صبح اطلاع ملی کہ لیموجس ایس آر پی جے کمشنر نے کل رات اپنے دفتر میں اپنے سرویس ہتھیار سے خودکشی کرلی ہے ۔ اس اطلاع کی اعلی تر عہدیداروں نے بھی توثیق کردی ۔ فی الحال اُن کی خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔ اُس نے غالباً آدھی رات سے ایک بجے شب کے درمیان خودکشی کی ۔ 45 سالہ کمشنر ہیلرک فیرودو کے والد بھی سابق پولیس افسر ہیں اور اس کی والدہ ہنگامی خدمات سی ایچ یو لیموجس میں نرس ہیں۔ فیرودو مجرد تھا اور اس کو بچے نہیں ہیں۔ پولیس یونین کے بموجب کمشنر مایوسی کا شکار تھا اور اسے جلن کا احساس بھی ہورہا تھا ۔ نومبر 2013 میں کمشنر فیرودو نے اپنے ایک ساتھی کی نعش دریافت کی تھی، اس نے بھی اپنے سرویس ہتھیار سے دفتر میں خودکشی کرلی گئی۔ اس کی عمر بھی 44 سال تھی۔ کمشنر فیرودو نے ایس آر پی جے کے تمام ایجنٹس کی طرح کل شارلی ہیپدو کے ہیڈ کوارٹرس پر قتل عام کے مقدمہ میں تحقیقات کی تھیں۔ خاص طور پر اس نے ایک مہلوک کے خاندان کا سروے کیا تھا اس نے اپنی رپورٹ مکمل کرنے سے قبل خودکشی کرلی۔ پولیس اسٹیشن میں ایک نفسیاتی شعبہ بھی قائم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT