Wednesday , December 19 2018

شارٹ کٹ سے جانے ڈرائیور کا فیصلہ حادثہ کا سبب

میدک 24 جولائی ( پی ٹی آئی ) میدک میں ماسائی پیٹ میں ہوئے ٹرین ۔ بس حادثہ کیلئے بس ڈرائیور کی جانب سے شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ پولیس کا کہنااگر ڈرائیور نے شارٹ کٹ راستہ اختیار نہ کیا ہوتا تو اسکولی بچوں کی زندگی کو بچایا جاسکتا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ بس ہمیشہ کے ڈرائیور کی بجائے ایک جز وقتی ڈرائیور چلا رہا تھا اور وہ بے پہرہ ریلوے کراسنگ سے گذر رہا تھا حالانکہ وہاں دو پہرہ والے کراسنگ بھی موجود ہیں۔ ضلع کلکٹر انچارچ میدک اے شرت نے بتایا کہ پہرے والی دو کراسنگ ہونے کے باوجود ڈرائیور نے یہ راستہ اختیار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT