Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاستری دنیا کے مہنگے ترین کوچ

شاستری دنیا کے مہنگے ترین کوچ

نئی دہلی۔20 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری دنیا کے مہنگے ترین کوچ ہیں، جن کی سالانہ آمدنی تقریباً1.17ملین ڈالرز ہے۔روی شاستری نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے کوچز کو بھی سالانہ آمدنی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مہنگے ترین کوچز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لیہمن کا نام ہے ، جن کی سالانہ آمدنی تقریباً 0.55 ملین ڈالرز ہے۔تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس ہیں جن کی سالانہ کمائی 0.52 ملین ڈالرز ہے۔یاد رہے کہ رواں برس انیل کمبلے کے متنازعہ انداز میں کوچنگ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد روی شاستری ٹیم کے کپتان کوہلی کی حمایت کے ساتھ ٹیم کے کوچ بنے ہیں لیکن ان کے عہدہ پر فائز ہونے کے ضمن میں بھی کئی باتیں ہوچکی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT