Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / شاستری پورم فائرنگ کیس: ایرپورٹس پر چوکسی

شاستری پورم فائرنگ کیس: ایرپورٹس پر چوکسی

حیدرآباد۔/23نومبر، ( سیاست نیوز) میلاردیو پلی علاقہ میں پیش آئے رئیل اسٹیٹ تاجر مصطفی فائرنگ کیس میں اہم ملزم محمد زبیر الدین ملک سے فرار ہونے کی کوششوں کی اطلاع پر سائبرآباد پولیس نے ایک لُک آؤٹ سرکولر ( ایل او سی ) جاری کرتے ہوئے تمام ایرپورٹس حکام سے چوکس رہنے کی خواہش کی۔ 11نومبر کو شاستری پورم علاقہ میں ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں رئیل اسٹیٹ تاجر مصطفے پر فائرنگ کی گئی تھی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کنگس کالونی کے ساکن محمد زبیر الدین اور دیگرکے خلاف اقدام قتل اور آرمس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی تھی۔ اہم ملزم زبیر الدین نے گزشتہ ہفتہ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری داخل کی تھی جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ 27نومبر تک محفوظ کردیا۔ اسی دوران سائبرآباد پولیس کو یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ زبیر الدین اور اس کے ساتھی دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں پولیس نے ملک کے تمام ایرپورٹس کو لک آؤٹ سرکولر جاری کرتے ہوئے ملزمین کی تصاویر اور دیگر تفصیلات فراہم کئے ہیں ۔ ایل او سی میں پولیس نے ایمیگریشن حکام کو یہ بتایا ہے کہ اہم ملزم میلاردیوپلی کے یک فائرنگ کیس میں ملوث ہے اور اسے ایرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT