Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شاطر دھوکہ باز گرفتار

شاطر دھوکہ باز گرفتار

ویب سائیٹ کے ذریعہ نقلی موبائیلس فروخت کرنے کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز)  سنجیو اریڈی نگر پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جس نے OLX ویب سائیٹ کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے نقلی موبائیل فون فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ داولوی نریندرا ساکن میاں پور ِضلع رنگاریڈی بی ٹیک کی تعلیم ترک کرنے کے بعد وہ حیدرآباد پہنچ کر روزگار کی تلاش میں آیا تھا اور یہاں پر اس نے موبائیل فون کو ریپیر کرنے کی تربیت حاصل کی اور جس کے دوران اسے یہ معلوم ہوا کہ کولکتہ میں مشہور برانڈس کے نقلی موبائیل فون  دستیاب ہیں ۔ نریندرا نے سیمسینگ گیلاکسی آئی فون ، ایل جی جیسے مشہور برانڈس کے نقلی موبائیل فونس حاصل کئے اور انہیں  OLX ویب سائیٹ پر فروخت کرنے کیلئے اشتہار ڈالا ۔ نریندرا نے کئی خواہشمند گاہکوں کو اصلی فون کے بجائے وہ نقلی فون انتہائی کم قیمت میں حوالے کیا کرتا تھا ۔ ایس آر نگر پولیس نے نریندرا کے قبضے سے 20 موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT