Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شاعر تری لوک چندراستری کی کویتاؤں اور شاعری پر ادبی اجلاس

شاعر تری لوک چندراستری کی کویتاؤں اور شاعری پر ادبی اجلاس

حیدرآباد ۔ 15 اگست (راست) فرید ضیائی جنرل سکریٹری تلنگانہ رائٹرس اینڈ کلچرل سوسائٹی کے بموجب ہندی اور اردو کے شاعر تری لوک چندراستری کویتاؤں اور شاعری پر ایک ادبی اجلاس 19 اگست کو ساڑھے 6 بجے شام اردو ہال حمایت نگر منعقد ہوگا۔ صدارت مسٹر درگاہ راج پٹون کریں گے جس میں بطور مہمان خصوصی سابقہ رکن راجیہ سبھا جناب عزیز پاشاہ کے علاوہ امیت پرکاش سنگھ، نامور جرنلسٹ صاحبزادہ تری لوک راستری ہوں گے۔ اس ادبی اجلاس میں پروفیسر ایس پی ستیہ نارائن، پروفیسر درگیش نندنی، پروفیسر روہی تشاراج شرما، ششی نارائن سودھن، ڈاکٹر اہلیہ مشرہ، شریمتی انیتا گنگولی، شریمتی ایل وجئے لکشمی اور فرید ضیائی شرکت کریں گے جس کے بعد ڈاکٹر رؤف خیر کی صدارت میں ہندی اردو مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں حصہ لینے والے شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل، آنجہانی کمار گویل، ششی نارائن سودھن، تسنیم جوہر، شاہانہ خاں تجمل اظہر، معین افروز، آر درگاہ راج پٹون، بنسی لال، سری ارجن سنگھ کنوینر ہندی اردو ادب دوستوں سے اس ادبی اجلاس میں شرکت کی خواہش کی ہے جس کی نظامت نتیش پانڈے کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT