Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / شالیمار باغ میں خاتون کے قتل کی معمہ حل

شالیمار باغ میں خاتون کے قتل کی معمہ حل

نئی دہلی26اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام )دارالحکومت کے شالیمارباغ علاقے میں پریا مہرا کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے اور پولس نے گہری تفتیش کے بعد انتہائی قلیل عرصے میں اسے حل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ پولس کے مطابق اس کے شوہر پنکج مہرا نے ہی اس کا قتل کیا ہے ۔شمالی مغربی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر میلیند دومبرے نے آج کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران پنکج مہرا نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہی اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔وہاں کوئی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نہیں آیا تھا، اس نے خود ہی اپنی بیوی کو گولی ماری تھی اور موٹر سائیکل سوار کی جانب سے گولی مارے جانے کا ڈرامہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق، پنکج کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے اس کی اپنی بیوی کے ساتھ ہمیشہ جھگڑاہوتا تھا۔ پنکج اس سلسلے میں کافی پریشان رہتا تھا اس لئے اس نے اس واقعہ کو انجام دیا۔ اس کے علاوہ اس پر کچھ لوگوں کا قرض بھی تھا اور وہ اس سے بھی نجات حاصل کرنا چاہتا تھا۔غورطلب ہے کہ شمال مغربی دہلی کے روہنی جیل کے قریب کل صبح چار بجے پریا مہرا کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT