Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / شاملی میں خاتون کی عصمت ریزی کے مناظر کی فلمبندی

شاملی میں خاتون کی عصمت ریزی کے مناظر کی فلمبندی

مظفر نگر۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع شاملی میں جنگلاتی علاقہ کے گاؤں میں ایک 30 سالہ خاتون کی مبینہ عصمت ریزی اور اس گھناؤنے واقعہ کی فلمبندی کی گئی۔ آدرش منڈی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راجکمار شرما نے کہا کہ گوہر پور گاؤں میں جمعرات کو رونما ہوئے اس خاتون کی عصمت ریزی واقعہ کے مناظر کی ملزم کے دو دوستوں نے فلمبندی کی۔ شرما نے کہا کہ تین افراد مفرور ہیں۔ اس واقعہ کے بعد خاتون کو پولیس نے حالت بے ہوشی میں ضلع ہاسپٹل سے رجوع کیا۔ متاثر خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے اس کی جنگلاتی علاقہ لے جاکر عصمت ریزی کی اور اس کے دو دوستوں نے اس خاتون کو زدوکوب کیا اور اس جرم کی فلمبندی بھی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT