Tuesday , December 11 2018

شامی افواج ادلب کو نشانہ بنا سکتی ہے :فرانس

پیرس، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیر خارجہ جین یویس لی ڈرائن نے خبردار کیا ہے کہ شام کی فوج دہشت گردوں کے کنٹرول والے شام کے ادلب شہر کو اپنا اگلا نشانہ بنا سکتی ہے ۔ مسٹر ڈرائن نے فرانس کے ہفتہ وار جرنل ‘دو دمانچے ‘ کو بتایا، “ایک نئی انسانی آفات کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ ادلب کا مستقبل سیاسی عمل کے ذریعے طے کیا جانا چاہئے جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ کی واپسی شامل ہے ”۔انہوں نے کہا، “ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمارا اہم دشمن اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اور دیگر دہشت گرد گروپ ہے جو شام کے مشرقی حصے میں ایک بار پھر اکٹھا ہو رہے ہیں”۔

TOPPOPULARRECENT