Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / شامی القاعدہ کے حامیوں کا اقوام متحدہ کے فوجیوں کو رہا کرنے کا اعلان

شامی القاعدہ کے حامیوں کا اقوام متحدہ کے فوجیوں کو رہا کرنے کا اعلان

بیروت 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے حامی النصرۃ محاذ نے کہا کہ وہ فیجی کے 45 اقوام متحدہ کے بحالی امن فوج میں شامل سپاہیوں کو رہا کردے گا ۔ ان فوجیوں کو اسرائیلی زیر قبضہ گولان پہاڑیوں کے ایک سرحدی چوراہے پر گرفتار کر کے اغواء کرلیا گیا تھا ۔ کل جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں گروپ نے کہا کہ علمائے دین نے مشورہ دیا ہے کہ فوجیوں کو رہ

بیروت 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے حامی النصرۃ محاذ نے کہا کہ وہ فیجی کے 45 اقوام متحدہ کے بحالی امن فوج میں شامل سپاہیوں کو رہا کردے گا ۔ ان فوجیوں کو اسرائیلی زیر قبضہ گولان پہاڑیوں کے ایک سرحدی چوراہے پر گرفتار کر کے اغواء کرلیا گیا تھا ۔ کل جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں گروپ نے کہا کہ علمائے دین نے مشورہ دیا ہے کہ فوجیوں کو رہا کردیا جائے ۔ النصرۃ نے بحالی امن فوج کے سپاہیوں کو رہا کرنے کے عوض شامی حکومت کے زیر محاصرہ علاقوں میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں وہ چاہتے ہیں کہ گروپ کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست سے حذف کرلیا جائے ۔ فیجی کے بحالی امن سپاہی جس نے اپنی شناخت کا انکشاف نہیں کیا جھلکی میں کہا کہ گروپ نے فوجیوں کو رہا کردینے کا عہدکیا ہے ۔ اس نے کہا کہ تمام فوجی زندہ اور محفوظ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT