Monday , November 20 2017
Home / دنیا / شامی اور کرد فوج کے ہاتھوں حصاکہہ شہر سے دولت اسلامیہ پسپا

شامی اور کرد فوج کے ہاتھوں حصاکہہ شہر سے دولت اسلامیہ پسپا

بیروت ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج اور کرد جنگجوؤں نے دولت اسلامیہ کے گروپ کو شمال مشرقی شہر حصاکہہ سے نکال باہر کیا لیکن اس کے لئے انہیں ایک ماہ طویل جنگ کرنی پڑی۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کے ڈائرکٹر بانی عبدالرحمن نے کہا کہ حصاکہہ کے آخری ضلع ظہور سے دولت اسلامیہ کا اخراج عمل میں آیا ہے۔ اس کے جنگجوؤں کو شہر کے جنوبی مضافات میں ڈھکیل دیا گیا ہے۔ کم از کم 287 دولت اسلامیہ کے جنگجو جن میں 26 نابالغ تھے، لڑائی میں ہلاک ہوگئے۔ شہر کے باہر امریکہ زیرقیادت مخلوط اتحاد کی فضائی حملوں میں بھی دولت اسلامیہ کے جنگجو ہلاک ہوئے۔ لڑائی کے دوران 120 سرکاری فوجی اور حکومت کے حامی نیم فوجی جنگجو اور کثیر تعداد میں کرد فوجیں بھی ہلاک ہوئی۔ دولت اسلامیہ حصاکہہ پر کئی حملے کرچکا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT