Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / شامی اپوزیشن اور اسد حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

شامی اپوزیشن اور اسد حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

دمشق۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام)  شام میں اپوزیشن کے مسلح گروپ ’احرار الشام‘ اور بشارالاسد کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک نیا معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدے کے تحت شامی حکومت 500 قیدیوں کو احرار الشام کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ احرار الشام کے ترجمان محمد ابو زید نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت شامی فوج پانچ سو قیدیوں کو اگلے چند گھنٹوں کے اندر اندر حلب سے باہر منتقل کرے گی۔ شامی اپوزیشن گروپ اور اسد حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات قطر میں ہوئے جن میں ایرانی عہدیداروں نے بھی شرکت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT