Friday , September 21 2018
Home / دنیا / شامی باغیوں کو تربیت دینے، مسلح کرنے کی منظوری

شامی باغیوں کو تربیت دینے، مسلح کرنے کی منظوری

واشنگٹن ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکی پارلیمنٹ نے اسلامی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور تربیت دینے کے امریکی صدر براک اوباما کے منصوبے کو منظوری دیدی ہے۔رپبلکن جماعت کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے اس منصوبے کو واضح اکثریت سے منظور کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ سینیٹ سے بھی منظور ہو جائے

واشنگٹن ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکی پارلیمنٹ نے اسلامی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور تربیت دینے کے امریکی صدر براک اوباما کے منصوبے کو منظوری دیدی ہے۔رپبلکن جماعت کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے اس منصوبے کو واضح اکثریت سے منظور کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ سینیٹ سے بھی منظور ہو جائے گا۔ایوان نمائندگان نے یہ منصوبہ امریکی صدر کے ان بیانات کے بعد منظور کیا جن میں انھوں نے امریکی فوج کو عراق بھیجنے سے انکار کیا تھا۔ایوان نمائندگان نے اس منصوبے کو 156 کے مقابلے میں 273 ووٹوں سے منظور کیا۔

اس منصوبے کے تحت شام میں معتدل شامی باغیوں کو تربیت دینے اور ان کو اسلحہ فراہم کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے امریکی فوجیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ اسلامی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کیلئے عراق میں امریکی فوجی نہیں بھیجے جائیں گے۔’’میں عراق میں ایک اور زمینی جنگ لڑنے کیلئے امریکی فوجی بھیجنے کیلئے تیار نہیں ہوں‘‘۔ ان کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ایک روز قبل ہی امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کی امریکی پالیسی ناکام ہو گئی تو عراق میں فوج بھیجی جا سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT