Monday , August 20 2018
Home / دنیا / شامی باغیوں کے ہاتھوں اعلیٰ سطحی جہادی کمانڈر ہلاک

شامی باغیوں کے ہاتھوں اعلیٰ سطحی جہادی کمانڈر ہلاک

بیروت 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامور جہادی کمانڈر آج حریف سخت گیر باغیوں کے گروپ کے ہاتھوں شمالی شام میں ہلاک ہوگیا۔ اس علاقہ کے باغیوں کے مختلف گروپس کے درمیان تازہ کشیدگی پیدا ہوگئی۔ شام کے صوبہ حلب اور الموت کے علاوہ مکمل صوبہ عدلیب پر باغیوں کے مختلف گروپس کا قبضہ ہے، جن کے درمیان اپنے اثر و رسوخ کے سلسلہ میں کئی مرتبہ جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ اسلامی نورالدین زنگی باغی گروپ کے جنگجوؤں نے ایک کار پر اُس وقت حملہ کیا تھا جبکہ وہ دیہات الحوتہ کی چوکی کے پاس موجود تھی۔ یہ حملہ نصف شب کے وقت کیا گیا تھا۔ شامی رسد گاہ برائے انسانی حقوق نے اِس کا انکشاف کیا۔ اِس حملے میں اعلیٰ سطحی کمانڈر تحریرالشام ابو ایمن المصری اور اُن کی شریک حیات زخمی ہوگئے تھے۔ خبررساں چیانل العبا نے مصری کی ہلاکت اور اُن کی شریک حیات کی زخمی ہونے کی توثیق کی ہے۔ حملہ آور گروپ پر القاعدہ کا غلبہ ہے۔ شامی رسدگاہ کے بموجب المصری تعلیمی خدمات اور بیرونی اُمور کے ارکان کے انچارج تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT