Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / شامی بحران پر ویانا میں مذاکرات، ایران کی شرکت

شامی بحران پر ویانا میں مذاکرات، ایران کی شرکت

تہران ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں گزشتہ چار سال سے جاری بحران کے خاتمہ کے مقصد سے اس ہفتہ منعقد شدنی بین الاقوامی مذاکرات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی حصہ لیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ شامی بحران کی پرامن یکسوئی کے مقصد سے کئے جانے والے عالمی مذاکرات میں ایران بھی شامل ہورہا ہے۔ قبل ازیں 2012 اور 2014 کے دوران جنیوا میں منعقدہ ایسے ہی اجلاس میں ایران کو مدعو نہیں کیا گیا تھا ۔ وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان مرضی افخم نے کہا کہ ’’ہم نے دعوت نامہ کا جائزہ لیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیر خارجہ شرکت کریں گے‘‘۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ظریف آسٹریلیا کب روانہ ہوں گے۔ افخم نے یہ بھی نہیں بتایا کہ دعوت نامہ کس نے جاری کیا لیکن دو روز قبل امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ مذاکرات میں ایران کوبھی مدعوت کیاجانا چاہئے ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج واشنگٹن سے آسٹریا کے شہر ویانا روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ ان مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT