Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شامی بحران کے حل کی تازہ کوشش

شامی بحران کے حل کی تازہ کوشش

ویانا۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں قیام امن کی خاطر ویانا میں مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ درجن بھر سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ شامی بحران کی حل کی کوششوں کیلئے ان امن مذاکرات میں شریک ہو رہے ہیں۔ پیرس میں ہوئے تازہ حملوں کے تناظر میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برداری پر لازم ہو گیا ہے کہ وہ شام میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ مؤقف اختیار کر لے۔
حکومت مہاجرین کے بحران سے نمٹ لے گی: میرکل
برلن۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مہاجرین سے متعلق اپنی حکومتی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ برلن حکومت اس بحران پر قابو پا لے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں کیونکہ صورتحال قابو سے باہر نہیں ہوئی ہے۔ میرکل کو اپنی اس پالیسی پر نہ صرف اپوزیشن کی طرف سے بلکہ اپنے ہی سیاسی اتحاد  کی طرف سے بھی دباؤ کا سامنا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے دوران آٹھ لاکھ افراد جرمنی میں پناہ کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT