Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / شامی بینک کے اثاثوں پر پابندی کالعدم : یورپی عدالت

شامی بینک کے اثاثوں پر پابندی کالعدم : یورپی عدالت

برسلز، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کی عدالت نے اس اتحاد کی طرف سے شامی بینک ’سیریئن انٹرنیشنل اسلامک بینک‘ کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کو منسوخ قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یورپی یونین یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ اس بینک کی ترسیلات میںایسا خطرہ موجود ہے کہ یہ رقوم شامی حکومت کی طرف آ سکتی ہیں۔

شام میں حریفوں کے خلاف
اِسلامی گروپ کی تازہ جدوجہد
بیروت۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) جہد کاروں کا کہنا ہے کہ اِسلامی باغی گروپس جو شام میں غلبہ رکھتے ہیں، اپنے حریفوں کو علاقہ سے بے دخل کرنے کے لئے تازہ جدوجہد کے آغاز کا اعلان کرچکے ہیں۔ القاعدہ سے تحریک پانے والا یہ گروپ عراق کے شمالی صوبہ حلب میں قائم ہے۔ آج کا اعلان برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ایک دن قبل القاعدہ سے تحریک پانے والی اسلامی سلطنت برائے عراق نے عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر قبضہ کرلیا ہے۔ اعلان کے بموجب جن تازہ جارحانہ کارروائیوں کا اعلان کیا گیا ہے، ان کی تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں، لیکن اسلامی محاذ نے کل دعویٰ کیا تھا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسلامی سلطنت کے چار دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے جس میں اس کے 17 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ وسیع تر جھڑپیں باغی گروپس میں باہمی طور پر شروع ہوچکی ہیں شمالی شام کے اپوزیشن زیرقبضہ علاقوں میں جنوری کے آغاز سے ہی یہ جھڑپیں عروج پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT