Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکہ حملہ پر مجبور ہوگا:ہیلی

شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکہ حملہ پر مجبور ہوگا:ہیلی

واشنگٹن۔ 13 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے 60 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکہ نے شام پر حملے کی دھمکی دی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی فورسز کی مشرقی غوطہ میں کارروائی کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 1160سے تجاوز کرگئی ہے ، باغی تین مختلف علاقوں میں منقسم ہوگئے ہیں۔ سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی نئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب تک لڑائی بند نہیں ہوئی، اور نہ ہی مشرقی غوطہ سے زخمیوں اور بیماروں کو نکالا جاسکا ہے ۔امریکی سفیر نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکہ حملے پر مجبور ہوگا، امریکہ نے تیس روزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT