Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / شامی حکومت کی ’دولت اسلامیہ کیخلاف شدید فضائی بمباری‘

شامی حکومت کی ’دولت اسلامیہ کیخلاف شدید فضائی بمباری‘

دمشق۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں مبصرین کے مطابق شامی حکومت کے جنگی طیاروں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیرانتظام شہر پامیرا پر شدید بمباری کی ہے۔برطانیہ میں قائم سیرین اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ 25 کے قریب فضائی حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 12 جنگجو بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال مئی میں شام کے تاریخی شہر پامیراپر ’دولت اسلامیہ‘ نے قبضہ کر لیا تھا۔ اس شہر کو یونیسکو کی جانب عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ بھی حاصل ہے۔اوبزرویٹری کے مطابق اس کے علاوہ حلب میں فضائی بمباری سے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حلب شدت پسند گروہوں کے جیش الفتح نامی اتحاد کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شام روس سے حاصل شدہ اہداف کو درست نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔اس سے قبل جمعہ کو امریکہ اور روس کے وزرائے دفاع نے اس تنازع کے بارے میں سال میں پہلی بار فون پر بات چیت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT