Sunday , January 21 2018
Home / عرب دنیا / شامی دولت اسلامیہ کے مستحکم گڑھ پر زبردست امریکی دھاوے‘22ہلاک

شامی دولت اسلامیہ کے مستحکم گڑھ پر زبردست امریکی دھاوے‘22ہلاک

ییروت۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے دولت اسلامیہ کے شامی مستحکم گڑھ پر زبردست فضائی حملوں میں کم از کم 22افراد بشمول 6شہری جن میں ایک بچہ بھی شامل ہیں ہلاک ہوگئے ۔ شام کے شہر رقہ میں جہاں دولت اسلامیہ کے جنگجو مقیم ہیں فضائی حملے کئے گئے ۔ شام کی انسانی حقوق تنظیم شامی رسدگاہ کے بموجب کئی افراد امریکی فضائی حملوں میں زخمی ہوگئے ہ

ییروت۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے دولت اسلامیہ کے شامی مستحکم گڑھ پر زبردست فضائی حملوں میں کم از کم 22افراد بشمول 6شہری جن میں ایک بچہ بھی شامل ہیں ہلاک ہوگئے ۔ شام کے شہر رقہ میں جہاں دولت اسلامیہ کے جنگجو مقیم ہیں فضائی حملے کئے گئے ۔ شام کی انسانی حقوق تنظیم شامی رسدگاہ کے بموجب کئی افراد امریکی فضائی حملوں میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ امریکہ زیر قیادت مخلوط اتحاد میں گذشتہ ستمبر سے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی جنگ شروع کررکھی ہے ۔ تنظیم کے بموجب اس نے رقہ میں فضائی حملے کئے ۔ آج رات کو حملوں کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ اس سے دولت اسلامیہ کی سزائے موت پر عمل آوری کی صلاحیت اور فوجی پیشرفت کی قابلیت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ترجمان لیفٹننٹ کرنل تھامس گلیرن نے کہا کہ آج کے فضائی حملے شام میں امریکہ کی سب سے بڑی کارروائی تھی ۔ اتحادی افواج نے انتہائی محتاط حملے کئی اہداف پر کئے ہیں ۔ ان سے دہشت گردوں کی تحریک آزادی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ شام میں دولت اسلامیہ سے جنگ کرنے والے اتحاد کی قیادت امریکہ کررہا ہے ۔ عراق میں اس تنظیم نے زیر قبضہ علاقوں میں اپنی خلافت کا اعلان کردیا ہے ۔شام میں مارچ 2011ء سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں تاحال 2لاکھ 30ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور لاکھو ںافراد اپنی جان بچاکر سرحد پار ترکی میں پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گذار رہے ہیں ۔ دولت اسلامیہ کا گروپ شام میں 2013ء میں ابھرا اور اب ملک کے دو تہائی علاقہ پر قابض ہے ۔

TOPPOPULARRECENT