Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / شامی شہر داریا میں امدادی سامان چار سال بعد پہنچا

شامی شہر داریا میں امدادی سامان چار سال بعد پہنچا

داریا ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام میں امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومتی محاصرے میں داریا شہر میں 2012 کے بعد سے پہلی بار امدادی سامان پہنچایا گیا ہے۔ مقامی ہلال احمر کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی ریڈ کراس اور شامی ہلال احمر کی ٹیموں نے امدادی سامان اور ادویات پر مشتمل نو ٹرک داریا میں پہنچائے۔ ان کے مطابق ان ٹرکوں کے ذریعہ اتنی امداد پہنچائی گئی ہے جس سے داریا کے لوگوں کی ضروریات ایک ماہ تک پوری ہو سکیں گی۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ داریا میں اشیائے خوردو نوش، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ دمشق کے مضافاتی علاقے داریا کی مقامی کونسل نے ٹرکوں سے امدادی سامان کو اتارنے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT