Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / شامی شہر عفرین پر ترکی کی گولہ باری بشمول بچے 18 شہری ہلاک

شامی شہر عفرین پر ترکی کی گولہ باری بشمول بچے 18 شہری ہلاک

بیروت ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام میں کرد اکثریتی علاقہ عفرین پر ترکی کی گولہ باری میں کم از کم 18 شہری ہلاک ہوگئے۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ’’کل آدھی رات کے بعد شہر عفرین پر ترکی کی گولہ باری کے نتیجہ میں 18 شہری ہلاک ہوگئے جن میں 5بچے بھی شامل ہیں‘‘۔ برطانیہ میں واقع اس شامی ادارہ نے مزید کہا کہ ’’شہر کے شمالی علاقہ میں لڑائی جاری ہے‘‘ ۔ ترکی اور شمالی عرب باغیوں نے علاقہ عفرین میں 20 جنوری کو فضائی وزمینی حملوں کا آغاز کیا تھا جہاں امریکہ کے تائید یافتہ کردی عوامی حفاظتی یونٹوں کاکنٹرول ہے۔

TOPPOPULARRECENT