Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / شامی صحافی رقیہ حسن کی داعش کے ہاتھوں ہلاکت

شامی صحافی رقیہ حسن کی داعش کے ہاتھوں ہلاکت

رقہ (شام)۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی میڈیا کے مطابق رقہ میں رپورٹنگ کرنے والی پہلی خاتون رپورٹر رقیہ حسن کو داعش نے موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے۔ سوشیل میڈیا میں متوفیہ کو ’’نساء ابراہیم‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اپنے فیس بُک پیج پر نساء ابراہیم کو داعش کے خوف کے زیر سایہ زندگی گزارنے کے تجربات بیان کرنے کی پاداش میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ شامی صحافتی تنظیم ’’سیریا ڈائریکٹ‘‘ کے مطابق رقیہ حسن کے قتل کے بعد وہ ایسی پانچویں صحافی بن چکی ہیں جنہیں گزشتہ اکتوبر سے اب تک داعش کیخلاف رپورٹنگ کرنے کی پاداش میں ہلاک کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT