Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / شامی طیارہ پر امریکی حملے کیخلاف روس کی دھمکی

شامی طیارہ پر امریکی حملے کیخلاف روس کی دھمکی

آپ نے سزاء دی ہیکہ ہم بھی انتقام لیں گے : وزیرخارجہ
ماسکو ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شامی حکومت کا جنگی طیارہ گرایا جانا خطرناک جارحیت کی جانب اقدام ہے۔پیر کے روز مذکورہ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو بشار الاسد کی افواج کے خلاف طاقت کے استعمال کے حوالے سے واشنگٹن کو خبردار کر رہا ہے۔سرگئی ریابکوف نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ طور پر عائد کی جانے والی پابندیاں ماسکو کو مجبور کر دیں گی کہ وہ بھی اسی طرح کا جواب دے۔ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریابکوف 23 جون کو سینٹ پیٹرزبرگ میں امریکی وزارت خارجہ کے سکریٹری تھامس شینن سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں درپیش مسائل پر بات چیت کریں گے۔

 

 

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT