Friday , September 21 2018
Home / دنیا / شامی عوام کو کیمیائی حملوں سے بچانا ضروری : ناٹو

شامی عوام کو کیمیائی حملوں سے بچانا ضروری : ناٹو

ببروسلز 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام میں کیمیائی اسلحہ کے مشتبہ حملوں پر جوابی کارروائی کے طور پر بشارالاسد حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے مغربی ممالک کی طرف سے دمشق پر کی گئی بمباری کے فوری بعد ناٹو کے سربراہ نے بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل جنس اسٹوکٹن برگ نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کی میں تائید کرتا ہوں جس سے شامی عوام پر کیمیائی اسلحہ سے مزید حملے کرنے اس ملک کی حکومت کی صلاحیت میں کمی ہوگی‘‘۔ اسٹولٹن برگ نے کہاکہ شامی حکومت کی طرف سے کیمیائی اسلحہ کا استعمال بین الاقوامی اُصول، ضابطوں اور سمجھوتوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ’’کیمیائی اسلحہ کے استعمال کو ناٹو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ تصور کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کیمیائی اسلحہ کے سمجھوتہ کا تحفظ لازمی ہے اور یہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے مؤثر اجتماعی ردعمل کا متقاضی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT