Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / شامی فوجیوںکے فضائی حملے ، 50 ہلاک

شامی فوجیوںکے فضائی حملے ، 50 ہلاک

دمشق ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی فورسز کے فضائی حملوں میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں باغی رہنما بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق شام کے وسطی صوبہ حمص میں دو دنوں کے دوران کی جانے والی اس بمباری میں خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے۔ مختلف باغی گروپوں کے ایک درجن کے قریب کمانڈرز کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس کے مطابق تلبیسہ میں منگل اور چہارشنبہ کے روز کی جانے والی اس بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT