Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / شامی فوج پر اسرائیل کا حملہ

شامی فوج پر اسرائیل کا حملہ

بیروت ،5دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دمشق کے قریب واقع شامی فوج کے ایک ٹھکانے پر اسرائیل نے میزائل سے حملہ کیا ہے ۔شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق شامی فضائی دفاعی نظام نے تین اسرائیلی میزائل کو درمیان میں ہی روک دینے کا دوعویٰ کیا۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے کہاکہ ہم دمشق میں واقع ٹھکانوں میں سے ایک پر اسرائیلی میزائل حملے سے دو چار ہیں اور ان کے تین حملوں کو ناکام کر دیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دمشق کے مغرب میں واقع جمرایا کی جانب سے تین طاقتور دھماکے کی آواز سنائی دی. ایک اور نے بتایا کہ کل ہوئے اس دھماکے کے بعد دو طرف دھواں ہی دھواں تھا۔ جمرایا میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق فوجی ریسرچ سینٹر واقع ہے جس پر اسرائیل نے 2013 میں بھی حملہ کیا تھا۔ اسرائیل نے لبنان کی طاقتور تنظیم حزب اللہ کو شام کے اندر نشانہ بنایا تھا۔شامی فوج کو پہلے ہی ایران حمایت یافتہ باغی گروپ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT